Live Updates

راولپنڈی ،تحریک انصاف شمالی پنجاب نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ریجنل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

منگل 8 مئی 2018 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب نے آئندہ عام انتخابات کے لئے شمالی پنجاب کی سطح ریجنل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیا نی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے عامر کیا نی کی چیئر مین شپ میں تشکیل دیئے گئے بورڈ کا کنونیئر عطا اللہ خان شادی خیل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اراکین میں قاضی احمد اکبر ، محمد ہارون ہاشمی ، پیر ذوالقرنین شاہ ، راجہ طارق کیا نی اورراجہ یاسر سرفراز ہمایوں شامل ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات