قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سابق وفاقی وزیرلعل محمدکی رہائش گاہ آمد

منگل مئی 21:20

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی پی کے رہنماء سید خورشید احمد شاہ سابق وفاقی وزیر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل لعل محمد خان کی رہائش گاہ لعل قلعہ تھانہ آئے اور ملاکنڈ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ۔ لعل محمد خان کی جانب سے خورشید شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ کی ملاکنڈ میں سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی رہائش گاہ لعل قلعہ تھانہ میں کارکنوں کیساتھ ملاقات کے دوران ملاکنڈ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی اُمور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔

اس دوران لعل محمد خان نے اپوزیشن لیڈر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔۔سندھ اسمبلی کے ممبران اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر پی پی پی ملاکنڈ کے رہنماء آسد لعل خان ، سرکردہ کارکن عالمزیب خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ اپوزیشن لیڈر آج فشنگ ہٹ چکدرہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے۔