Live Updates

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے طلباء کاڈگریوں کے حصول کیلئے مظاہرہ

منگل 8 مئی 2018 21:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے تھرڈ ائیرکے درجنوں طلباء نے پیر کے روز اپنی ڈگریوں کے لئے مردان پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔جس کی قیادت عماد خان،وسیم اکرم،خالد ،اویس اور عزیز کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یو ای ٹی پشاور کے مردان کیمپس میں داخلہ لیا اور یونیورسٹی کو 15لاکھ روپے جمع کرائے تاہم یونیورسٹی ہٰذا کے وائس چانسلر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اندرونی چپکلش سے درجنوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے اپنے حقوق کے لئے تین گھنٹے اپنا احتجاج جاری رکھا، اس دوران مظاہرے میں شامل ایک طالب علم تیز دھوپ کی وجہ سے بے ہوش بھی ہوگیا۔ بعد ازاں مردان پریس کلب کے سیکریٹری ریاض مایارکی مداخلت پریونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر جواد خان اور ڈی ایس پی سٹی اختراز خان نے طلباء کے ساتھ کامیاب مزاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی ہٰذا میں فورتھ ائیر اور تھر ڈ ائیر کے تمام طلباء کو یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے سمسٹر کے اختتام پر ڈگریاں جاری کی جائینگی۔

(جاری ہے)

اس یقین دہانی پر طلباء نے اپنا احتجاج ختم کیا اور پر امن طور پر منتشر ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات