کورکمانڈرپشاورکادیگرحکام کے ہمراہ طورخم بارڈرکادورہ

منگل مئی 21:20

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے خیبر ایجنسی طورخم بارڈر کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی ایف سی میجر جنرل وسیم اشرف، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ،کسٹم کلکٹر جدون خان ،پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اسلام زیب خان، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد، اسسٹنٹ کلیٹر طورخم ساجد مہمند اور دیگر آفیسر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر پشاور نے طورخم نادرا آفس، این ایل سی ٹرمینل ،کسٹم کمپاؤنڈ اور دیگر جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے حکام نے کور کمانڈر پشاورکو طورخم کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر بر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :