ڈی ای اوریسکیو1122نے ماہ مارچ اور اپریل کی کاکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 8 مئی 2018 21:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان کمال شاہ نے مارچ اور اپریل 2018 میں مردان ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا انچارج نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے مارچ و اپریل کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ریسکیو1122مردان کنٹرول روم 1لاکھ 22ہزار 9 سو 67 کالز موصول ہوئی جس میں 4ہزار 48ایمرجنسی کالز پہ ریسپانس کرتے ہوئے 4 ہزار 43متاثرین کو مختلف ہنگامی اور ایمرجنسی صورت حال کے دوران مفت اور بہترین سہولیات فراہم کی گئیں کمال شاہ نے بتایا کہ 2 ماہ کے دوران مردان میں 8 سو 75روڈ ٹریفک حادثات، 2 ہزار 8 سو 78میڈیکل ایمرجنسی،78آگ لگنے کے واقعات،10 ڈوبنے کے، 1 سو22چھت سے گرنے یا مختلف نوعیت کے، 81گولی لگنے یا جرائم جبکہ 4 عمارت گرنے کے واقعات شامل ہیں۔

کمال شاہ نے بتایا کہ 40 ہزار 7 سو 52 معلوماتی کالز جبکہ 78 ہزار 1 سو 67 غیر ضروری کالز موصول ہوئی.۔

متعلقہ عنوان :