وزیراعلی سندھ سے پاک فضائیہ کے نئے چیف ائیرمارشل کی ملاقات

منگل 8 مئی 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے نئے چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف ایئر اسٹاف نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک کی دفاع میں پاک فضایہ کی خدمات بہت اہم ہیں۔