باکسر محمدوسیم 15جولائی کوآئی بی ایف ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقی میتھالین سے مقابلہ کرینگے

منگل 8 مئی 2018 21:30

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء)باکسر محمدوسیم 15جولائی کوآئی بی ایف ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقی میتھالین سے مقابلہ کریں گے، وہ آئی بی ایف بیلٹ کیلئیفائٹ کرنیوالے پہلے پاکستانی باکسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے پندرہ جولائی کورنگ میں اتریں گے۔آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ 15جولائی کوملائیشیامیں ہوگی۔محمدوسیم کے مطابق آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فلپائن کے باکسرڈونی نائنٹیز کے بعد خالی ہے جسے حاصل کرنے کاان کے پاس نادرموقع ہے۔باکسر محمد وسیم نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ وہ یہ موقع رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔