وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 27اپریل کے اجلاس میں فیصلوںکی توثیق کر دی

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے متعلق 8 مارچ 2005ء میں طے پانے والے معاہدوں کی تجدید کی منظوری

منگل مئی 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 27اپریل کے اجلاس میں فیصلوںکی توثیق کر تے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے متعلق 8 مارچ 2005ء میں طے پانے والے معاہدوں کی تجدید کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت یہاں ہوا ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ ارکان کو فاٹا اصلاحات پر پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس کے دور ان ۔ کابینہ نے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 27 اپریل کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے متعلق 8 مارچ 2005ء میں طے پانے والے معاہدوں کی تجدید کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

کابینہ نے چین اور پاکستان کے مابین زراعت اور بائیو سائنس کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور اردن کے درمیان مجرموں کے تبادلہ کے معاہدہ اور نادرا کی جانب سے صومالیہ کو خدمات کی فراہمی سے متعلق 14 ملین امریکی ڈالر مالیت کی کریڈٹ لائن فیسلیٹی کی فراہمی کے معاہدے کی توثیق کر دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اقبال اکیڈمی لاہور کیلئے نائب خزانچی اور گورننگ باڈی نامزدگی، احمد اویس پیرزادہ کی اپیلٹ ٹریبونل میں بطور رکن تعیناتی، نئے میڈیکل کالجز کیلئے نظرثانی شدہ انسپکش پرفارما اور کابینہ کی قومی سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔