افسوس دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی کی موجودگی میں جلائو گھیرائو،فائرنگ اور تصادم ہوا،یونس خان بونیری

اب دونوں جماعتوں کی جانب سے جلسوں کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان دانشمندانہ فیصلے ہیںسیاسی قوتوں نے ماضی سے کافی کچھ سیکھ لیا ہے

منگل 8 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ گزشتہ رات حکیم سعید گرائونڈ،یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم انتہائی افسوس ناک تھا کارکنان کو قابو میں رکھنا وہاں موجود لیڈرشپ کی ذمہ داری ہوتی ہے افسوس کہ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی کی موجودگی میں جلائو گھیرائو،فائرنگ اور تصادم ہوا،واقعے کے دوران وہاں موجود دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ،اب دونوں جماعتوں کی جانب سے جلسوں کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان دانشمندانہ فیصلے ہیںسیاسی قوتوں نے ماضی سے کافی کچھ سیکھ لیا ہے بہتر ہوتا کہ تصادم اور جلائو گھیرائو کی نوبت نا آتی شہر میں سیاسی سرگرمیوں،جلسوں کا انعقاد اچھا عمل ہے نفرت اور عدم برداشت کی سیاست کو اب دفن ہوجانا چاہیے عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنے شہداء کی یاد میں سانحہ بارہ مئی کو جلسہ منعقد کرے گی تعزیتی جلسہ باچا خان مرکز سے متصل گرائونڈ میں منعقد کیا جائے گاجس کی تیاریوں کے لیے شہر بھر میں تنظیمی اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ ہائوس پرانی سبزی منڈی میں ضلع شرقی کی کابینہ ومجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلعی صدر فہیم جان، جنرل سیکریٹری زور طلب بونیری ،صوبائی کلچرل سیکریٹری نور اللہ اچکزئی نائب صدر سائیں علائوالدین آغا بھی موجود تھے انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ 12 مئی کے شہداء نے ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،جس میں سب سے جانیں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے دیںعوامی نیشنل پارٹی اس وقت تک اس دن کو بھر پور انداز سے مناتی رہے گی جب تک اس سانحہ کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں مل جاتا اور ذمہ داران کو عبرت ناک سزائیں نہیں دی جاتی ،اجلاس میں کارکنان کو بھر پور انداز میں متحرک کرنے اور ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ جانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔