13 مئی کو نشتر پارک میں منعقد جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی مشرف کا قلعہ ہے ، ڈاکٹر امجد

دونوں پارٹی کرکے سربراہ کو عقمندی کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف مقامات پر جلسہ کا انعقاد کرتے ، پیر میاں زبیر

منگل 8 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) 13 مئی کا عوامی اتحاد اور اے پی ایم ایل کا مشترکہ جلسہ ثابت کردے گا کہ سندھ خصوصا کراچی مشرف کا قلعہ ہے ،عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے قائد مشرف سے محبت کا ثبوت دے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل سیکیرٹری ڈاکٹر امجد نے بہادرآباد میں ہونے والے کارکنان کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد مشرف کو عوام کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے ، 23 پارٹیوں پر مشتمل ہونے والے اتحاد کو دیکھ کر وڈیرہ شاہی جماعتوں کو آپس میں لڑنے پر مجبور کردیا ، جمہوریت کے دعوی دار عوام کو آپس میں لڑاکر شہر کا امن تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، 13 مئی کو ہونے والا جلسہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ عوام جاگیرداروں اور وڈیروں کے تنگ آگئی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے قائد مشرف سے محبت کا اظہار کریں ،جبکہ اسکے موقع پر پیر میاں زبیر کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ رات گلشن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے ثابت کردیا کہ شہر کا امن کس نے تباہ کیا ۔

دونوں پارٹی کرکے سربراہ کو عقمندی کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف مقامات پر جلسہ کا انعقاد کرتے ۔