افغانستان کیساتھ سیاسی و دیگرمعاملات کی وجہ سے باڑلگانے میں تاخیرہوئی، سرحد بڑی اہمیت کی حامل ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 8 مئی 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک افغان طویل سرحد پر باڑلگانے سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مددملیگی۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ سے 86کلو میٹر دور پنجپائی کے قریب پنچپائی کے قریب پاک۔افغان سرحدکادورہ کرنے کے بعد صحافیوںسے کرتے ہوئے کہی اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے باڑلگانے کے عمل کاجائزہ لیا ،انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ سیاسی وہ دیگرمعاملات کی وجہ سے باڑلگانے میں تاخیرہوئی، افغانستان کیساتھ پاکستان کی سرحد بڑی اہمیت کی حامل ہے،اس پرباڑ لگانے کی ضرورت تھی، دہشت گرد آسانی سے یہاں آتے تھے اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گرد دہشتگردی کے کارروائیاں کرتے تھے،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردی کے کنٹرول کے لئے آج کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے،سرحد پر باڑ لگانے اورسیف سٹی پراجیکٹ سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مددملیگی،بعد ازاں وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے باڑ لگانے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہروقت افغانستان کی طرف سے مشکلات کاسامنارہتاہے، انہوں نے کہاکہ باڑ لگانے کا عمل شروع کرنے پراپنی حکومت اورپاک فوج کا شکریہ اداد کرتے ہوئے کہاکہ ہربلوچ پاکستان کا سپاہی ہے اور وطن کی دفاع کے لئے تیار ہے، بلوچستان کے عوام بھی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔