تاریخی ادبی میلہ بلوچستان میں تعلیمی و ادبی پالیسی سمیت دیگر سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریگا،وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی

منگل 8 مئی 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) کوئٹہ ادبی میلہ کے ذریعے ادبی و علمی حلقوںاوربلوچستان کے طلباء کے درمیان قائم تعلق مستقبل میں بلوچستان کے تعلیمی منظر کو روشن کر دے گا،ملک بھر سے نامور تعلیمی و ادبی شخصیات کا بلوچستان آنا ہمارے لیے اعزاز ہے یقینایہ تمام شخصیات بلوچستان کے روشن مستقبل، تعلیمی تبدیلیوں اور طلباء کی صلاحیتوں کی اپنی تحریرو تخلیق کے ذریعے حقیقی ترجمانی کریں گے جس سے بلوچستان کا مثبت اور روشن چہرہ اور نمایاں ہو گا۔

معروف صحافیوں ،اداکاروںاور شعراء کی طلباء کے ساتھ نشستوں سے نہ صرف بلوچستان میں ادبی انقلاب بر پا ہو گابلکہ طلباء کیلئے مستقبل میںنئی راہیں کھلیں گی ۔کوئٹہ ادبی میلہ سے بلوچستان میں ادبی و تعلیمی بہتری ،خواتین کی تعلیم اور تربیت سمیت سماجی و معاشی بہبود کے رجحانات میں بھی مثبت پیش رفت متوقع ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز میں جاری کوئٹہ ادبی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاریخی ادبی میلہ بلوچستان میں تعلیمی و ادبی پالیسی سمیت دیگر سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریگا جبکہ اس ادبی میلہ میں مرتب کی جانیوالی گزارشات سے بلوچستان ،حکومت محکمہ تعلیم اور دیگر تعلیمی ادارے استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

تاریخی کوئٹہ ادبی میلے کا انعقاد بلو چستان یونیورسٹی آف انفا رمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ ا ینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ہوا جس میں ملک بھر سے معروف نا مورصحافی، مصور ،مصنف ،ادکار، ہدایت کار، ڈرامہ وفلم نگار،گلوگار ،شعراء ، افسانہ نگار اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں جس میں معروف شاعر امجد اسلام امجد، ادا کارہ زیبا بختیار، ایوب کھوسہ، جمال شاہ،عبداللہ جان غزنوی،فاروق مینگل،سینئر صحافی وسعت اللہ خان، ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، سمیت دیگر مہمانوں اور طلباء نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ ادبی میلہ میںمحفل مشاعرہ کی خصوصی نشست کا اہتمام کی گیا جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد نے کی جبکہ شعراء نے اردو سمیت بلوچی ،پشتو، براہوی اور ہزارگی میں اپنا کلام پیش کیا۔

معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد نے کوئٹہ ادبی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹمز کا کوئٹہ میں ادبی میلہ کا انعقاد بلوچستان میں ادب کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاہم اہل ادب وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمارا رشتہ بلوچستان کے ہونہار طلباء اور تعلیمی طبقات سے جوڑا جو اب ہمیشہ قائم دائم رہے گا۔

یاد رہے بیوٹمز میں ادبی میلہ بروز پیر تا منگل جاری رہا جس میں ملک بھر سے ادبی و تعلیمی شخصیات سمیت بلوچستان کے طلباء اور دیگر اداروں کے افرادنے بھر پور شرکت کی جبکہ اس دوران بیوٹمز میں بلو چستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ا کتب میلہ کابھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 40 سے زائدمعر وف پبلیشر نے شرکت کی جبکہ تاریخ ،سائنس ، ٹیکنالو جی ، انجیرنگ ، فنون لطفیہ ،معاشر ت ، اقتصا دیات ،انسانی معاشرے اور تہذیب ، ثقافت اور دیگر علوم پر ایک لاکھ سے زائد کتب رکھی گئی تھیں ۔