مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ تعینات

منگل 8 مئی 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔مشتاق احمد کا فی الحال ویسٹ انڈین بورڈ سے ایک مختصر معاہدہ طے پایا تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

وہ چھ برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہیاور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد مشاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔