Live Updates

مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا

ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی، ذوالفقار کھوسہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 22:51

مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا۔مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔

آج ہی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے پاکستان تحریک آنصاف کی ایک شاندار کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا۔

مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ذولفقار کھوسہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سیاسی جھکاو رکھتے تھے تاہم جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے آج تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات