Live Updates

’’سندھ میں یہ حال ہے…صرف زرداری خوشحال ہے ‘‘

’’بے بس کسان او رہاری ہے …محروم بہت مٹیاری ہے ‘‘ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی نظم نما تقریر پر مجمع کے بلند آہنگ نعرے ، شہبازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پیتاں نچھاور جلسہ گاہ کے راستے میں نوجوانوں کا ہجوم ،روایتی سندھی لباس میں خواتین بھی موجود، وزیراعلی شہبازشریف کی شستہ سندھی میں تقریر ،مجمع پرجوش طاری

بدھ 9 مئی 2018 00:10

’’سندھ میں یہ حال ہے…صرف زرداری خوشحال ہے ‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تحصیل ہالہ کے شہر بھانوٹ میںجلسے سے پرجوش خطاب کیا-وزیراعلی کو سٹیج پر پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے روایتی اجرک پہنائی اور سر پر پگڑی باندھی -وزیراعلی ہیلی پیڈ سے اترے تو مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیداروں نے انکا پرجوش استقبال کیا-راستے میں کھڑے کارکن وزیراعلی شہبازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پیتاں نچھاور کیں-راستے میں ہزاروں نوجوان وزیراعلی کو دیکھ کر موبائل سے فوٹیج بناتے اور نعرے لگاتے رہی-وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر ا ن کے نعروں کا جواب دیا-وزیراعلی کے راستے میں روایتی سندھی لباس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی خیرمقدم کے لئے موجود تھی-وزیراعلی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی ماں ہے ،پنجاب بھائی ، کے پی کے بھائی ، بلوچستان بھائی ہے ہمیں سب کو ملکر رہنا ہے -انہوںنے پوچھا کہ نوازشریف کا ساتھ دو گے تو جلسے میں حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر ، یک زبان ہو کر جواب دیا-جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان او ر زرداری کوبھائی قرار دیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف جلسے میںسندھی اور اردو میں خطاب کرتے رہی-شہبازشریف نے پرجوش انداز میں نظم کے انداز میں زرداری کو مخاطب کر کے کہا ۔

(جاری ہے)

’’ آج سندھ میں یہ حا ل ہے …صرف زرداری خوشحال ہے ، پنجے گاڑے زرداری ہے …محروم بہت مٹیاری ہے ‘‘ تو مجمع پرجوش نعروں سے گونج اٹھا ،جلسے میں چاروں طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے لہرا رہے تھے -قبل ازیں وزیراعلی شاہ ہائوس پہنچے تو انہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینیٹر اسد جونیجو، رکن صوبائی اسمبلی صورت تھیو،شفیع جاموٹ ، ڈاکٹر شام سندر،سید ایاز شاہ شیرازی، قمر راج پڑ،سندرلال اور دیگر رہنما ئوں سے ملاقات کی-مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے مختلف سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات