شام ادریس کوحادثے کا ڈرامہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

شام ادریس نے کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے ساتھ بیتنے والے حادثے کے حوالے سے بتایا تاہم جلد ہی وہ حادثہ ایک ڈرامہ نکلا ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حرکت پر شام ادریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 23:37

شام ادریس کوحادثے کا ڈرامہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) شام ادریس کوحادثے کا ڈرامہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔شام ادریس نے کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے ساتھ بیتنے والے حادثے کے حوالے سے بتایا تاہم جلد ہی وہ حادثہ ایک ڈرامہ نکلا ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حرکت پر شام ادریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا کے معروف کردار اور سلیبرٹی شام ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکو اپنے ہی مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پس منظر ایسے ہے کچھ عرصہ قبل شام ادریس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ برطانیہ میں شدید حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پیغام میں انہوں نے اپنی گاڑی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس کے باعث انکے مداحواں میں ایک بے چینی پھیل گئی اور ہر جانب انکی صحت و سلامتی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جانے لگا تا ہم جلد ہی یہ بات واضح ہو گئی کہ یہ حادثہ اور سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی تصاویر مبینہ طور پر ایک ڈرامہ تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حرکت پر شام ادریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔سوشل میڈیا کے ایک اور معروف کردار ڈکی بھائی کی جانب سے شام ادریس کو سکیم ادریس کا نام دے دیا گیا ہے۔ڈکی بھائی کی اس ویڈیو کو بھی خاص مقبولیت مل رہی ہے۔
شام ادریس کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے صارفین کی جانب سے اس نام کو بکثرت استعمال کیا جا رہا ہے۔صارفین کس طرح سے سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں چند ٹوئیٹس آپ بھی ملاحظہ کریں۔
شام ادریس کوحادثے کا ڈرامہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں ..