(ن) لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میںمخلص نہیں،سردار ذوالفقار خان کھوسہ

حلقے کے عوام اور قبیلے سے مشاورت کے بعدفیصلہ کروں گا کس جماعت میں جانا ہے،سینئر سیاستدان

منگل مئی 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میںمخلص نہیں حلقے کے عوام اور قبیلے سے مشاورت کے بعدفیصلہ کروں گا کس جماعت میں جانا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں ہے جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ مجھ سے ملنے آئے تھے انہون نے مجھے محاذ میں شامل ہونے کا کہا مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ تحریک انصاف میںجا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں عوام او راپنے قبیلے سے تحریک انصاف میںشمولیت کے بارے میں مشاورت کروں گا اور پھر فیصلہ کروں گا کہ مجھے کس جماعت میں جانا ہے۔