اصغر خان کیس فیصلہ پر عملدر آمد کیس،سپریم کورٹ کی 1990ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پر علمدر آمد کے کیس میں 1990ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تو چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت اصغر خان کیس میں فیصلہ دے چکی ہے، بعد ازاں نظر ثانی کی درخواستیں بھی خارج کی جا چکی ہیں، اب عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد ہونا ہے، کیونکہ عدالتی فیصلوں پر من وعن عمل ہونا چاہیے، فیصلہ میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم حکومت کو دیا گیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا،اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اس بارے فیصلہ کے لئے دو ہفتے کاوقت دیا جائے تاہم عدالت ان کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔