ضلع ملتان میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر نے عہدے کی ذمہ داریا ں سنبھال کرکام کا آغاز کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 00:20

ملتان۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ضلع ملتان میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر نے عہدے کی ذمہ داریا ں سنبھال کرکام کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے اپنے امور پر بریفنگ لی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاھد سیہل نے کہا کے کہ اولیاء کرام کی دھرتی پرتعیناتی ان کے لئے اعزاز ہے۔گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو سہولتوںکی فراہمی اور رمضان بازاروں کا قیام انکی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے شہریوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔تمام وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کئے جائیں۔زاھد سہیل نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے اربوں کی لاگت سے مختلف منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی تعیناتی کے دوران تمام ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

قبل ازیںڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکمشنر ملتان بلال بٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے انکی تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے مختلف منصوبوںکی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی اور شیخ طارق رشید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :