وزیراعلیٰ پنجاب 14مئی کو خانیوال پہنچیں گے

بدھ 9 مئی 2018 00:20

خانیوال۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف14 مئی کو خانیوال پہنچیں گے ،پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 14مئی بروز سوموار تین بجے خانیوال پہنچیں گے جہاں وہ خانیوال لودھراں روڈ کا افتتاح ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا افتتاح اور سرکٹ ہائوس میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے ،وہ چھ بجے ریلوے گرائونڈ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔