زہریلی لسی پینے سے 7 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 00:20

مظفرگڑھ۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 7 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ کی بستی پپلاں والا میں زہریلی لسی پینے سے 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد میں 7 بچے اور 4 خواتین بھی شامل تھے،ریسکیو کیمطابق متاثرہ بچوں کی عمریں2سی4سال کے درمیان ہیں،بچوں سمیت تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد نے گھر میں بنائی گئی دہی سے لسی بنائی، جسے پینے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق ایمرجنسی کی صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہی. پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ متاثرہ افرادمیں 65سالہ خادم حسین ،30سالہ جاوید ،28سالہ مجاہد ،4سالہ علی ،30سالہ صفیہ ،3 سالہ رئیسہ ،4سالہ حلیمہ ،2سالہ سلیمان ،3سالہ تہمینہ ،2سالہ زینب ،26سالہ کنیز ،3سالہ علیشبہ، 4سالہ مہروبہ اور25سالہ نسیم بی بی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :