Live Updates

مظفرگڑھ میں 8رمضان بازار لگائے جائیں گے

بدھ 9 مئی 2018 00:20

مظفرگڑھ۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال ماہ رمضان المبارک میںصوبہ بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان بازار لگائے جائیں گے ، جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل ، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی، یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار ماہ رمضان سی14مئی سے فنگشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خریدار کی جاسکے گی، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیاء خوردو نوش ، سبزی، پھل ، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضلع کے تمام رمضان بازاروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، صحت کی سہولیات، پارکنگ کی سہولیات، ریسکیو 122کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت ضلع بھر میں آٹا سبسڈی پر دستیاب ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخواں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں مسافروں سمیت غریب اور مستحقین افطار ی کر سکیں گے، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہمی کیلئے تحصیل سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے جہاں کسی بھی قسم کی معلومات دی اور لی جاسکتی ہیں، قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق نے بتایا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں مظفرگڑھ ، خانگڑھ، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، سنانواں،علی پور، جتوئی اور شہر سلطان میںمضان بازار قائم کئے جائیں گے، جس کے لئے متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کریں گے اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، نمائندہ مارکیٹ کمیٹی، محکمہ زراعت ، محکمہ صحت، محکمہ لائیو سٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات