ترقی کے راستے آئندہ بھی کھلے رہیں گے،محمد رضاسرگانہ

بدھ 9 مئی 2018 00:20

خانیوال۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء)ترقی کے راستے آئندہ بھی کھلے رہیں گے، دھرنے والے ملک میں مزید ترقی دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی پسند لیڈر اور عوام کے درمیان دھرنے دے کر خلاء پیدا کرنے والے آئندہ بھی ملک میں مزید ترقی اور خوشحالی دیکھے گے، جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔