جامعہ کراچی: بی ایڈ (مارننگ پروگرام) اور بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج

بدھ 9 مئی 2018 00:20

کراچی ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ (مارننگ پروگرام) اور بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ایڈ (مارننگ پروگرام)کے امتحانات میں 177 طلبہ شریک ہوئے،74 طلبہ کو اے گریڈ ،70 کو بھی گریڈ جبکہ 06 طلبہ کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 84.75 فیصدرہا۔بی ایڈ سیکنڈ ایئر(ایوننگ پروگرام) کے امتحانات میں 173 طلبہ شریک ہوئے،08 طلبہ کو اے ون گریڈ ،83 طلبہ کو اے گریڈجبکہ 62 کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 88.44 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :