سکھر بچہ یونین کی جانب سے نواں گوٹھ میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

بدھ 9 مئی 2018 00:20

سکھر۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سکھر بچہ یونین کی جانب سے نواں گوٹھ میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کیاگیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق احتجاج میں بچوں سمیت بزرگ علاقہ مکینوں نے بھی شرکت۔ اس موقع شدید نعرے بازی کی گئی اس احتجاج میں مسعود بندھانی،عبدا لغفار،وقاص علی،ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر بتایا کہ میونسپل کارپورشن انتظامیہ کیجانب سے واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدمات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہر بھر میں قلت آب کا مسئلہ تشویشناک ہو گیا ہے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی اوقات میں پانی فراہم کیا جاتا ہے ،صاحب حیثیت افراد جنریٹر وغیرہ چلاکر پانی بھرلیتے ہیں جبکہ وسائل سے محروم غریب لوگ پانی کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں اور دور دارز سے علاقوں میں لگے ہینڈ پیمپس، نلکوں اور ٹنکیوں سے پانی بھر نے پر مجبور ہیں جس کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ میئر ،ڈپٹی میئر،مپونسل افسران چیئرمین کونسلر کھیل کود گانے بجانے کے نمائشی پروگرام میں تو متحرک نظر آتے ہیں لیکن شہریوں کے اصل مسائل کو حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کر رہے ۔