سکھر پولیس کی کارروائیاں ،2 منشیات فروش 2 جوار ی اور ایک مفرور ملزم گرفتار

بدھ 9 مئی 2018 00:20

سکھر۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سکھر پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش 2 جواری اور ایک مفرور ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی جانب سے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کروائی چھاپے کے دوران 2 منشیات فروش گرفتارکر لیا گیا جن میں زوہیب علی منگنہاراور علی گل انڑشامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو بھنگ اور کیش برآمدکیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انچارچ نمائش کی کاروائی ایک مفرور ملزم شکور جتوئی کو گرفتار کرلیا ملزم کئی مقدمات میں مطلوب تھا ۔ دوسری جانب ایس ایچ او کینٹ شوکت اللہ عباسی کی کاروائی دو جواری کامران پتافی اورغلام فرید پتافی گرفتار قبضہ سے تاش کے پتے نقدی موبائل برآمد کیے گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔