سنی تحریک بھریا روڈ تعلقہ آفس کی افتتاحی تقریب ،مرکزی ضلعی عہدیدران کی شرکت و خطاب

بدھ 9 مئی 2018 00:20

سکھر۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سنی تحریک بھریا روڈ تعلقہ آفس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو ، ضلعی کنونیئر مولانا خلیل قاسمی ، نائب صدر حافظ احسان اللہ قادری ، حاجی اکبر کلہوڑو ، مشتاق آرائیں دیگر بھی موجود تھے، مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال صحیح کریں اور ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو ان کے بنیادی مسائل حل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر لسانیت کی سیاست شروع کردی گئی ہے سیاست لسانیت نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ سندھی ، مہاجر ، پٹھان ، پنجابی نہیں سیاست قومی معیار کے مطابق ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں لسانیت ، زبان نہیں بلکہ پاکستانیت کی سوچ رکھ کر ووٹ کا صحیح استعمال کریں انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

متعلقہ عنوان :