ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے تفتیشی ا فسران میں 5 لاکھ 56 ہزار 900 کے چیکس کی تقسیم

بدھ 9 مئی 2018 00:20

سکھر۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنے دفتر میں تفتیشی افسر ان میں تفتیش کی مد میں کیے گئے اخراجات کی رقم 5 لاکھ 56 ہزار 900 کے چیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان جیکب آباد پولیس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرایس ایس پی نے تفتیشی ا فسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کی مد میں کئے گئے اخراجات آپ کو دئے جا رہے ہیں لہذا دوران تفتیش انصاف اور عدل سے کام لیا جائے اور کسی بھی صورت میں سائلوں سے اخراجات کے بہانے رشوت طلب نہ کی جائے۔ کوئی بھی پولیس آفسر یا جوان رشوت لینے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے ہمیشہ کیلئے ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :