این اے مشین، سینٹرل فیوج مشین اور ٹیوب ویل کا افتتاح

بدھ 9 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑنے ڈاکٹرامین مندوخیل ایم ایس ٹی بی کلینک منصفی روڈ کے ہمراہ این اے مشین، سینٹرل فیوج مشین اور ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ہسپتال کا عملہ اور آر ایم اوز بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے خرم پاشاکی جانب سے ہسپتال کو ضروری طبی آلات کی فراہمی کے اس اقدام کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ ہسپتال کو فراہم کردہ طبی آلات ، ٹیو ب ویل اور دیگر ساز و سامان کراچی کی مصروف سماجی شخصیت خرم پاشا نے بطور عطیہ اپنی اہلیہ مرحومہ ثناء علی پاشا کی روح کے ایصال ثواب کی خاطر دیئے۔

متعلقہ عنوان :