پی ایم ڈی سی سورینج اور میر کو ل کمپنی نارواری میں کوئلہ کی کانکنوں کے حادثے میں 23کانکنوں کے جاں بحق ہونے سمیت صوبے میں ہونے والے کانوں کے متواتر حادثات کے بارے میں تحقیقات کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

بدھ 9 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ کانکنی ومعدنی ترقی کے اعلامیہ کے مطابق 5 مئی 2018کو پی ایم ڈی سی سورینج اور میر کو ل کمپنی نارواری میں کوئلہ کی کانکنوں کے حادثے میں 23کانکنوں کے جاں بحق ہونے سمیت صوبے میں ہونے والے کانوں کے متواتر حادثات کے بارے میں تحقیقات کے لئے ایک 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئر مین محمد عمران زرکون ڈائریکٹر جنر ل معدنیات و معدنی ترقی کوئٹہ ہوں گے جبکہ افتخار احمد چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان ، جمیل کھیتران پروجیکٹ ڈائریکٹر جیو ڈیٹا کوئٹہ ، عبداللہ شاہوانی ڈائریکٹر ایکسپلوریشن کانکنی و معدنی ترقی کوئٹہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کانوں کے حادثات کے اسباب تلاش کرے گی انسپکٹر یریٹ آف مائنز اینڈ مائینز اوونر ز کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے گی اور احتیاطی تدابیر کے لئے سفارشات مرتب کرے گی ۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔