محکمہ ترقی نسواں کی خواتین کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،خواتین کے حقوق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مختلف شعبہ زندگی میں تربیتی ورکشاپ اور خواتین کے آگاہی سیمینار منعقد کروائے جارہے ہیں ،سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صدیق مندوخیل

بدھ 9 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وزارت انسانی حقوق پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ میں یو این و ومن ، ممبر ترقی نسواں اور سوشل ویلفیئر چائلڈ پروٹیکشن کے اشتراک سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری صدیق مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ترقی نسواں کی خواتین کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خواتین کے حقوق جس میں تعلیم روز گار صحت و علاج کے حوالے سے حکومتی سطح پر خواتی میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے اور خواتین کے حقوق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مختلف شعبہ زندگی میں تربیتی ورکشاپ اور خواتین کے آگاہی سیمینار منعقد کروائے جارہے ہیں جس میں یو این ڈیو یلپمنٹ اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے مفید کار آمد ہوئے ہیں اس موقع پرڈی جی انسانی حقوق حسن منگی نے کہا ہے یہ ہماری زمہ داری ہے کہ بین الاقومی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں صوبائی سطح پر اس حوالے سے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے صوبائی حکومتوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے خاص طور پر محکمہ سماجی بہبود اور وومن ڈیو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے خواتین کے حقوق تحفظ پر حکومتی سطح پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بلوچستان نیشنل کمیشن آف وومن کی تشکیل کی اشد ضرورت ہے تاکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھائے جائیں تاکہ حکومتی سطح پر خواتین کی حوصلہ افزئی کی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی کو ختم کرنے کیلئے بچوں کوجدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومت مل کر اقدامات کررہی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر انسانی حقوق عزیز اقبال نے کہا کہ صوبائی سطح پر بچوں کو تعلیم و تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشونما نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی اجا گر کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ چائلڈ پرو ٹیکشن کیلئے مناسب سکول کا انتظام کرنے اور بچوں کو قریب ترین سکول میں داخل کرانے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورتعلیم کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا اس موقع پر مشاورتی ورکشاپ برائے انسانی حقو ق کے اس موضع پر HNوومن ڈیو یلپمنٹ کی ریحانہ خلجی اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر شاہدہ حبیب اور پروفیسر محمد آصف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی اور عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کردار اداکریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مسرت جبیں ، سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔