خضدار کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،ہم نے مختصر مدت میں فلاح و بہبود کے لئے بیش بہا کام کیئے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی

بدھ 9 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ خضدار کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ہم نے مختصر مدت میں فلاح و بہبود کے لئے بیش بہا کام کیئے ،جس کا عوام از خود برملا اظہار بھی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سردار بلند خان غلامانی ، سردار عزیز محمد عمرانی ، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ، بشیراحمد جتک ، عبدالوہاب عمرانی شاہجہا عمرانی ، رئیس عبدالحی زہری ، نورالدین پندرانی ، ودیگر موجود تھے ، بعدا زاں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی سے مدرسہ قاسمیہ خضدار میں مولانا محمد قاسم قلندرانی ، اور جامعہ سنان بن سلمہ مدرسے میں مولانا سید شجاع الحق شاہ ہاشمی سے ملاقات کی اورملکی صوبائی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ہمیں اپنے شہر کی خوبصورتی یہاں کے عوام کے مسائل او ران کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا ۔اس کیلئے مخلص ، اور خدمت کے سرشار عوامی نمائندے کا انتخاب انتہائی لازمی ہے ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مختصر موقع دیا ہم نے خضدار کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرکے دکھایا تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر مختلف منصوبوں کو منظور کرایا۔

متعلقہ عنوان :