گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پروفیسر چوہدری ممتاز علی نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل انگلش لٹریچر میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

بدھ مئی 01:10

چکوال ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پنڈی گجراںکے رہائشی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پروفیسر چوہدری ممتاز علی نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل انگلش لٹریچر میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لاہور کے سات کیمپس میں ٹاپ کرنے والے واحد پروفیسر چوہدری ممتاز کا تعلق پنڈی گجراں سے ہے جو گورنمنٹ کالج چکوال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے پروفیسر چوہدری ممتاز علی، پروفیسر صداحسین کے چھوٹے بھائی ہیں اور ان کی اس شاندار کارکردگی سے اہلیان چکوال نے پروفیسر ممتاز علی کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے ناصرف اپنے گائوں بلکہ پورے ضلع چکوال کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :