حضرو پولیس نے چوری ڈکیتی میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا

بدھ 9 مئی 2018 01:10

حضرو ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) حضرو پولیس نے چوری ڈکیتی میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ملزمان سے پانچ عدد پسٹل 2چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کر لئے اہم انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود میں آئے روز چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں ہو رہیں تھی جسکی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا تھا ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نے ان چوروں ڈکیتوں کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید ،ایلیٹ فورس تحصیل حضرو کے انچارج حسن علی شاہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی پولیس کو منجر خاص نے اطلاع دی کہ چھچھ انٹرچینج برہ زئی روڈ کے قریب پانچ اشخاص اسم نامعلوم جو مسلح ڈکیتی کی تیاری کر کے ناکہ لگائے ہوئے ہیں ان میں دو افراد موٹر سائیکل پر موجود ہیں اگر فوری کاروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او محمد جاوید اور انچارج ایلیٹ فورس حسن علی شاہ نے رات تقریبا ساڑھے نو بجے بھاری نفری کے ہمراہ گھیرا ڈال کر پانچ مسلح افراد کو قابو کر لیا جن کے نام جہانزیب ، عثمان ،بلال،آفاق ،شاہزیب ساکن نرتوپہ تحصیل حضرو معلوم ہوئے ملزمان سے پولیس نے پانچ عدد پسٹل اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے عوامی حلقوں نے چوری ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق ،ایس ایچ او محمد جاوید ،ایلیٹ انچارج حسن علی شاہ کو خراج تحسین پیش کی۔

متعلقہ عنوان :