موٹر وے ایم نائن پر کار اور ٹرک میں تصادم ، 8افراد جاں بحق

بدھ مئی 01:10

حیدر آباد۔ 8مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) موٹر وے ایم نائن پر کار اور ٹرک میں تصادم ، 8افراد جاں بحق ،3زخمی، لونی کوٹ تھانہ کی حد چوکی نمبر13پر ایک تیز رفتار ٹرک الٹ گیا اس دوران آنیوالی کار اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق ہو گئے ان میں پانچ بچے دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے ان کا تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے جو کراچی سے نوابشاہ جارہے تھے ان کا ایک ہی گھرانہ سے تعلق ہے جاں بحق افراد کے نام نعیم اللہ رند ، محمد بخش رند ، عبدالقدیر رند ، صابر رند ، فریدہ ، مسماة فیرروزہ ،نبیدہ اور شرمیلا شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں کاشف ، ساجد اور نبی بخش شامل ہے زخمیوں اور لاشوںکو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا ہے۔