فلم ’’کلنک‘‘ کے پہلے گانے کی عکس بندی مکمل

بدھ 9 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنی نئی فلم ’’کلنک‘‘ کے پہلے گانے کی عکس بندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم ’’کلنک‘‘ کے پہلے گانے کی عکس بندی مکمل کر لی ہے۔ گانے کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا نے دی ہے جبکہ اس کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورمان ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ورون دھون، مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، سنجے دت اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :