فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 9 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے فلم 30 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی جون2013 میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی رواں ماہ کے آخر میں ممبئی میںدوبارہ سے شروع کی جائے گی۔