فلم ’’سنجو‘‘ کا پوسٹر جاری

بدھ 9 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ میں نئے حلیے کی تصویر جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور سنجے دت کی 1981ء کی پہلی فلم ’’راکی‘‘ کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، دیا مرزا، پاریش راول، منیشاء کوئرالہ ، انوشکا شرما ،کرشما تنا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :