کریتی سینن نے فلم’’پانی پت‘‘ کیلئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم’’’پانی پت‘‘ کیلئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم ’’پانی پت‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہوںنے فلم کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

’’پانی پت‘‘ میں کریتی سینن اداکار ارجن کپور اور سنجے دت کے ساتھ کام کریں گی۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :