اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

بدھ مئی 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر اسلام آباد، میانوالی، سرگودھا ، بھکر، چکوال، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان صوابی، پاراچنار، سوات اور بنوں سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈ تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال میں 12 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانیہ و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔