ْ آزاد کشمیرکے ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی میں مکان کی چھت منہدم، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بدھ 9 مئی 2018 10:40

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی میں مکان کی چھت منہدم ہو نے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق چڑھوئی کے نواحی علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت اچانگ منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :