بنگلہ دیش، دو عسکریت پسندوں کو موت، شریک ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

بدھ 9 مئی 2018 11:00

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بنگلہ دیش کی عدالت نے ایک یونیورسٹی پروفیسر کے قتل کے سلسلے میں دو عسکریت پسندوں کو سزائے موت اور تین شریک ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے نشریاتی ادراے نے دفتر استغاثہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ انہوں نے اپریل 2016 ء میں شمال مغربی شہر راجشاہی میں 58 سالہ یونیورسٹی پروفیسر رضا الکریم صدیقی کو قتل کیا تھا۔ اس قتل کی ذمے داری دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پروفیسر صدیقی لوگوں کو لادینیت کی دعوت دیتے تھے۔