سعودی عرب کے 7 بڑے شہروں میں لیبر کورٹس قائم

بدھ 9 مئی 2018 11:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سعودی عرب میں اعلیٰ عدالتی کونسل نی7 بڑے شہروں میں لیبر کورٹ قائم کر دیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلیٰ عدالتی کونسل نی7 بڑے شہروں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، بریدہ ، دمام، ابھا ء اور جدہ میں لیبر کورٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مملکت کی مختلف کمشنریوں اور شہروں کی 21 جنرل کورٹس میں 27 لیبر سیکشن قائم خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

6 اپیل کورٹ میں ملازمین کے تنازعات نمٹانیکے لئے 9 بنچوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان شیخ سلمان ال نشوان نے واضح کیا کہ لیبر کورٹس اور لیبر سیکشن کا فیصلہ وزارت محنت و سماجی بہبود سے ملنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے لئے ججوں کا انتخاب مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیاہے اور ان ججوں کی ٹریننگ کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔