مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نوازنانا نانی بن گئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:08

مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نا نی بن گئیں۔۔مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کیپٹن (ر) صفدر مریم نواز نانا نا نی بن گئے۔اتوار کے روز مریم نواز کی بیٹی مہر النسا کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔

اور مہر النساء اور ان کے شوہر راحیل منیر ایک پیاری سی بیٹی کے والدین بن گئے۔۔سوشل میڈیا پر شریف خاندان کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔اور ان کے چاہنے والے مریم نواز کی نواسی کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔تاہم اب مریم نواز کی اپنی نواسی کے ساتھ تصویر سامنے آ گئی ہے۔جس میں مریم نواز اپنی نواسی کو اٹھا کرکھڑی ہیں۔اور اس موقع پرمریم نواز بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اور سوشل میڈیا صارفین کا مریم نواز اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ مہرالنساء اور راحیل منیر کی شادی کی تقریبات لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔۔۔وزیراعظم نوازشریف کی نواسی اورمریم نوازکی بیٹی مہرالنساکی شادی کی جاتی امرامیں دھوم دھام سےانجام پائی تھی۔

تقریب میں پندرہ سوسےزائدمہمان شریک ہوئے تھے۔کھانے میں ون ڈش کا کاخاص خیال رکھا گیا تھا۔اس شادی میں بھارتی وزیراعظمنریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔جس کے بعد یہ شادی ایک خاص اہمیت اختیار کر گئی اور میڈیا میں اس متعلق مختلف خبریں بھی گرش کرتی رہیں۔جب کہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے نواز شریف کی نواسی کی شادی میں مودی کی شرکت کو نا مناسب قرار دےد یا تھا۔۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی نواسی کیشادی میں اپنے کسی ممبر اسمبلی کو شراکت کی دعوت نہیں دی مگر بھارتی وزیراعظم کو کابینہ سمیت شرکت کی دعوت دی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: