جلد کی بیماری کا عالمی دن آج منایاجائے گا

بدھ مئی 11:10

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) دنیابھرکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لیوپس(جلدی بیماری)کا عالمی دن آج 10مئی بروز جمعرات کو بھرپور طریقے سے منایاجائیگا اس موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری طبی اداروں و تنظیموں کے اشتراک سے تمام بڑے شہروںمیں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں لیوپس کی بیماری کے بارے میں عوامی شعو ربیدار کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائیگا ‘ورلڈ لیوپس ڈے پہلی بار 10 مئی 2004ء کو منعقدکیاگیاتگھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے 170سے زائد رکن ممالک میں یہ دن ہرسال 10مئی کو بھرپور طریقے سے منایاجاتاہ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ لیوپس ڈے کے موقع پرعوام الناس کو مذکورہ بیماری کے پھیلائو کی وجوہات‘ ابتدائی علامات‘ ظاہری وجوہات‘ ماحولیات‘ تشخیص‘ علاج و معالجہ‘ پرہیز‘تدارکی اقدامات وغیرہ کے متعلق روشناس کروایاجائے گا تاکہ اس بیماری کو مزیدپھیلنے سے روکاجاسکے۔