کاشتکارکپاس کی بہتر پیداوارکیلئے منظورشدہ بیج استعمال کریں، محکمہ زراعت

بدھ مئی 11:10

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار آئندہ کپاس کی فصل سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے کپاس کا ترقی دادہ اور منظورشدہ بیج کاشت کیلئے استعمال کریں اورغیرقانونی ڈبل اورٹرپل جینزبیج کی خریداری سے اجتناب کریں‘ کاشتکار کسی بھی ایسے بیج کی خریداری نہ کریں جس پر فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نیلے رنگ کا لیبل یا ٹیگ نہ لگاہو۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ نیلے رنگ کے ٹیگ/لیبل پر بیج کا لاٹ نمبر‘ پیداوارکا سال اورشرح نموکے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں ۔ترجمان نے متنبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے بیج کی ’’ٹرپل جین ورائٹی ‘‘منظورنہیں کی گئی جبکہ ’’ڈبل جین ورائٹی‘‘CEMB-33اورCA-12منظورشدہ ہیں لیکن بوقت خریداری کاشتکار سیڈ بیگ پرلیبل ضرو رچیک کرلیں اورہمیشہ مستندبیج کی خریداری پر اصرار کریں ۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار کپاس کابیج خریدتے وقت دکاندار سے اصل رسید ضرور طلب کریں۔

متعلقہ عنوان :