ن لیگ کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار

مسلم لیگ ن کے مزید تین رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:17

ن لیگ کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2018ء) ن لیگ کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مزید تین رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔۔الیکشن قریب آنے سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور مختلف پارٹی رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھی کافی وکٹیں گری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں بڑی سیاسی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔تینوں رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تینوں رہنما آج ملتان میں پریس کانفرس کریں گے۔جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سلطان محمود ہنجرا،عاشق گو پانک اور احمد یار ہنجر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگاور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماءتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔