پیپلزپارٹی نے اپنے دورحکومت میں عوام کو حق ملکیت کیوں نہیں دی‘ڈاکٹر محمداقبال

بدھ مئی 11:30

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دورحکومت میں عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت کیوں نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف کے جاتے ہی( ق) لیگ اور اصغر خان کے جاتے ہی تحریک استقلال ختم ہو گئی اسی طرح عمران خان کے جاتے ہی تحریک انصاف بھی ختم ہو جائے گی۔ وزیر تعمیرات نے مزید کہا کہ دیامر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے میرے فنڈز سے گرلز اسکول تعمیر کئے جائیں گے ۔