معروف صحافی بلاول بھٹو کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

بلاول بھٹو نے حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی پیشکش کر کے بہت عمدہ فیصلہ کیا ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:34

معروف صحافی بلاول بھٹو کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2018ء) معروف صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی پیشکش کر کے بہت با وقار فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال پر جلسہ کرنے کی وجہ سے شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

دونوں پارٹیوں کا موقف تھا کہ وہ اس جگہ اپنی پارٹی کا جلسہ کریں گے۔دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین ہونے والی لڑائی سنگین صورتحال اختیار کر گئی جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حسن نثار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی پیشکش کر کے بہت با وقار فیصلہ کیا ہے۔

اور بلاول بھٹو نے یہ فیصلہ بر وقت کیا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے انتشارکے بعد کراچی کے سیاسی خلاء سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی بھی اس وقت تشدد کی راہ پرچل پڑیں جب دونوں جماعتوں کے مابین 12 مئی کوایک ہی مقام حکیم سعید گرائونڈ گلشن اقبال پرجلسہ کرنے کی ضد پرتشددکارروائیوں کی شکل اختیارکرگئی پیراورمنگل کی شب دونوں جماعتوں کے کارکنان حکیم سعید گرائونڈ گلشن اقبال میں آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھرائو کیا ۔

مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور گرائونڈ کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں توڑ دیں جبکہ تشہیری مہم کے لیے کھڑے ٹرک اورتبدیلی ایکسپریس میں توڑپھوڑ کے بعد دوگاڑیوں کونذرآتش کردیا گیا۔۔۔گلشن اقبال میں ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں جماعتوں کے سینئر کی جانب سے ایک ہی مقام پرجلسہ کرنے کے تنازع کوطے کرانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں جس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میدان میں آئے اورانہوں نے بذریعہ ٹوئیٹ تحریک انصاف کوحکیم سعید گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرکے جھگڑا ختم کرادیا