مادھوری پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں رقص کریں گی

فلم بین ایک بار پھر سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو 21 برس بعد بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے

بدھ 9 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’کلنک ‘میں ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ اور شوخ وچنچل عالیہ بھٹ ایک ساتھ رقص کریں گی ۔مادھوری ڈکشٹ فلم کلنک میں ڈانس ٹیچر کا کردار نباہ رہی ہیں،وہ اس سے قبل فلم ’آجا نچ لے‘ میں بھی اسی نوعیت کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے فلم سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس پرفارمنس کو آئندہ ہفتے فلمایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دونوں خوبصورت اداکارائیں اس سے قبل ایک ویڈیو میں فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘کے گانے’ ٹما ،ٹما ‘ پر رقص کی کرچکی ہیں تاہم کسی بھی فلم میں ان کی یہ پہلی ساتھ پرفارمنس ہوگی۔کرن جوہر کی فلم کلنک اس سے قبل اسٹار کاسٹنگ کی وجہ سے خبروں میں رہی ،فلم میں سنجے دت ، مادھوری ڈکشٹ ، عالیہ بھٹ ، ورن دھون ، سوناکشی سنہااور ادیتا رائے کپور نمایاں کردار نباہیں گے ۔کلنک ہی وہ فلم ہے جس کی وجہ سے فلم بین ایک بار پھر سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو 21 برس بعد بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے،اسٹار جوڑی نے آخری بار 1997ء میں فلم’ مہانتا ‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :